Jul 08, 2020 04:49 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 83 Pakistanis, infects 2,980 in one day, positive cases has surged to 237,489, fatalities has jumped to 4,922.
کراچی، کورونا نے مزید 83 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 37 ہزار489 متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 83 ہزار 599، سندھ میں 97 ہزار 626، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 595، اسلام آباد میں 13 ہزار 650 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 419 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 929، سندھ میں ایک ہزار 614، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 45، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔