انسانیت کی خدمت کےلئے زندگی وقف کرنے والے عبدالستارایدھی کو ہم سے بچھڑے چار سال گزر گئے
اٹھائیس فروری
1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بنا
پردنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔عبدالستار ایدھی نے 1951 میں کراچی
سےایدھی ویلفیئر سروس کا آغاز ایک ایمبولینس سے کیاتھا ، جسےوہ خود ہی
چلاتے تھے، پھر آہستہ آہستہ کارواں بڑھتا گیا اور انسانی خدمت کا دائرہ
کار پورے ملک میں پھیل گیا۔
عبدالستار ایدھی نے دنیا کی سب سے بڑی
رضاکارانہ ایمبولینس سروس کی بنیاد رکھی، یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی
کفالت کی انہوں نے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت کی جس کا آغاز 1951 میں
ایک ڈسپنسری قائم کر کے کیا۔
ان کی خدمات کے صلے میں انہیں سلور جوبلی
ایوارڈ،نشان امتیاز،پاکستان سوک ایوارڈ،جناح ایوارڈ سمیت لا تعداد قومی
اور بین الاقومی اعزازات سے نوازا گیا۔
عبدالستارایدھی 8جولائی 2016 کو
88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
کیاگیاتھادنیا بھر میں جب بھی انسانی خدمت کی بات ہوگی عبدلستار
ایدھی کا نام سنہرے حرفوں میں لکھا جاءے گا