Jul 08, 2020 10:30 pm
views : 226
Location : Different Places
Karachi- Afaq Ahmed had met Zulfiqar Mirza, says MQM leader Amir Khan
ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو دو دفعہ 25 ,25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے، ایم کیو ایم رہنماؤں کی گفتگو منطر عام پر آگئی
ایم کیوایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے قبل عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی اور عزیز بلوچ اور ایم کیوایم مہاجر گروپ کے آفاق احمد سے متعلق بات چیت منظر عام پر آگئی۔
ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس سے قبل اپنے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا ۔ وسیم اختر سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو دو دفعہ 25 ,25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے۔
کنور نوید جمیل سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ نثار مورائی والی جے آئی ٹی میں آفاق احمد کا نام ہے ناں۔۔ ذوالفقار مرزا نے 25، 25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے۔ حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے اور یہ میرے علم میں بھی ہے۔
عامر خان نے انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری رہائی سے پہلے اسے پیسے دئیے گئے تھے۔میں جیل میں ہی تھا تو ان سے میرے اختلافات تھے، وہ اسکا دوست تھا، لیاری میں بیٹھتا تھا۔ اس نے آفاق احمد سے بہت کچھ کرایا ہے۔
دوسری جانب آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی سے ڈرایا جارہاہے،ہم ڈرنے والے نہیں، اس جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں،25لاکھ روپے لینے کے الزام پر دکھ ہوا۔