Jul 08, 2020 10:30 pm
views : 213
Location : Domestic place
Islamabad- Ali Zaidi's statement over Uzair Baloch JIT report 'irresponsible': Murad Ali Shah
پتہ نہیں علی زیدی کہاں سے جے آئی ٹی بنا لائے ہیں: مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد
علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم پر سیاسی دباؤ آیا تو ہم نے جے آئی ٹی جاری
کر دی، علی زیدی نے غیر ذمے داری کا کام کیا، پتہ نہیں وہ جے آئی ٹی کہاں
سے بنا کر لائے ہیں۔
سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیش ہوئے، جس کے بعد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب سے درخواست کی ہے کہ ایک ماہ
کا وقت دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا
تھا، مجھے زیادہ ٹائم نہیں دیا گیا، 9 جون کو سوالنامہ بھیجا گیا جبکہ 18
جون کو بلا لیا گیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک واقعے کی ایک جے آئی
ٹی ہوتی ہے، زائد جے آئی ٹیز نہیں ہوتیں، علی زیدی نے غیر ذمے داری کا
مظاہرہ کیا، غیر دستخط شدہ کاپی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ علی زیدی
ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں، جے آئی
ٹی پر تمام ارکان کے دستخط ہیں، وہی عدالت میں جمع کرائی ہیں۔