Jul 08, 2020 10:36 pm
views : 238
Location : Different Places
Islamabad- Punjab govt approves complete lockdown in seven areas of Lahore
لاہور میں سات علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے جبکہ اسلام آباد کے تین علاقوں میں آج لاک ڈاؤن ختم کرنیکا فیصلہ
لاہور میں کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار، 7
علاقے ہاٹ سپاٹ میں آگئے، 68 علاقے کھلنے کے بعد لاہور کے 7 علاقوں میں
سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واپڈا ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی کو
مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو،
ٹاؤن شپ میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے کچھ حصوں میں
بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ تمام علاقوں میں آج رات 12 بجے لاک ڈاؤن ہو
جائے گا۔
ذرائع کےمطابق ای ایم ای سوسائٹی میں 200 مریض سامنے آ گئے،
واپڈا ٹاؤن میں 360 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 14 دن میں واپڈا
ٹاؤن میں 192 مریض سامنے آئے۔ اسی طرح جوہر ٹاؤن میں 700 مریض جبکہ 14 دن
میں 310 نئے مریض سامنے آئے، چونگی امر سدھو میں 220 مریض موجود ہیں۔
ڈپٹی
کمشنر لاہور کے مطابق گزشتہ 3 ہفتے میں کیے جانے والے سمارٹ سیمپلنگ کے
نتائج آگئے، کیسز زیادہ ہونے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
جبکہ دوسری
جانب وفاقی درالحکومت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے،
کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی آگئی۔ اسلام آباد کے تین علاقوں میں جاری
لاک ڈاؤن آج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی 6
ون، جی 6 ٹو اور جی 7 ٹو کو آج ڈی سیل کر دیا جائے گا۔ تینوں علاقوں کو 14
روز قبل کورونا کیسز میں اضافے پر سیل کیا گیا تھا