Jul 09, 2020 01:38 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi-Corona are declining across the country.If care is not taken,2nd wave of corona in Pakistan could prove to be very dangerous,Experts
کراچی، احتیاط نہ برتی تو ملک میں کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہوگی، طبی ماہرین
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کو کس طرح متاثر کر رہا ہے یہ جاننےکیلئے قومی سطح پر سروے کا آغاز کردیا گیا ہے، قومی سروے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ( پیما)،قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد اور ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے جس کا مقصد پاکستانی مریضوں میں کرونا وائرس کے مرض کی شدت، شرح اموات، نفسیاتی اثرات اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں مرض کی علامات اور شدت جاننا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پیما، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد اور ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے ذمہ داران نے کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کرونا وائرس بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا افراد اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔
دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا افراد بہت ہی کم تعداد میں اس وائرس سے متاثر ہورہے ہیںقومی ادارہ برائے صحت کے سائینٹفک افسر ڈاکٹر ممتاز علی خان نے بتایا کہ پاکستان میں جولائی کے پہلے ہفتے سے کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام میں ٹیسٹ کروانے کے رجحان میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ ایک تشویش ناک عمل ہے۔