Jul 09, 2020 04:26 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi-number of officers and personnel affected by Corona in Sindh Police has reached 1925,Fourty new cases of corona have come in 2 days.
کراچی، سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 1925 تک پہنچ گئی
www.tnnlive.tv
سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 1925 تک پہنچ گئی۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 40 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد ایک ہزار 452 ہے جب کہ 457 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کوروناکے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔