Jul 09, 2020 05:46 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan has confirmed 61 deaths in a single day by coronavirus, positive cases has surged to 240,848,fatalities has jumped to 4,983
کراچی، کورونا نے مزید 61 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 40 ہزار848 متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 61 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 84 ہزار 587، سندھ میں 99 ہزار 362، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 52، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 605، اسلام آباد میں 13 ہزار 731 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 459 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 955، سندھ میں ایک ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 54، اسلام آباد میں 142، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 31 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔