Jul 09, 2020 10:42 pm
views : 245
Location : Domestic place
Karachi- Madr-e-Millat Fatima Jinnah remembered on 53rd death anniversary
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی بڑی
فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو
کراچی میں پیدا ہوئیں وہ قائداعظم محمد علی جناح سے 17 سال چھوٹی تھیں لیکن
قائد کی دیکھ بھال اور ان کے سیاسی مشن کو پورا کرنے کے لیے قدم قدم پر
قائد کے ہمراہ رہیں۔
1919 یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن
کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد محترمہ فاطمہ جناح نے محمد علی جناح کے ساتھ
قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔
تحریک پاکستان میں
مادر ملت محترم فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آپ نے جدوجہد آزادی
میں حصہ لینے کے لیے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم
کرکے ان سے ہر اول دستے کا کام لیا۔
مادر ملت کی ہی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔
محترمہ
فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام
اپنی نگرانی میں انجام دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی
اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔
فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔
محترمہ
فاطمہ جناح پاکستان کی آزادی کی تحریک میں عملی طور اپنے بھائی قائداعظم
محمد علی جناح کے مشن پر ان کے ساتھ رہیں، قائداعظم کے انتقال کے بعد
بھی انکا حوصلہ بلند رہا
سابق صدر ایوب خان نے جب 1965 میں انتخابات
کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا
مشترکہ امیدوار نامزد کیا تاہم وہ سرخرو نا ہو پائیں۔
محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں