کراچی، عالمگیر کورونا وائرس نے نے 213 ممالک میں 5 لاکھ 57 ہزار 566 انسانی جانیں نگل لیں
www.tnnlive.tv
انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 5,412 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 72 لاکھ 27 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 960 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 135,828 ہو گئی ہے۔
برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,602 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔
انڈیا میں 21,632 مریض، ایران میں 12,305 مریض، پیرو میں 11,314، روس میں 10,843، بیلجیئم میں 9,781، جرمنی میں وائرس سے 9,125 مریض، کینیڈا میں 8,749 مریض، چلی میں 6,682، نیدرلینڈز میں 6,137 افراد، سوئیڈن میں 5,500، ترکی میں 5,300، پاکستان میں 5,058، ایکواڈور میں 4,900، کولمبیا میں 4,714، چین میں 4,634 (گزشتہ 73 دنوں میں ایک ہلاکت)، جنوبی افریقا میں 3,720، مصر میں 3,617، انڈونیشیا میں 3,417، عراق 2,882، بنگلا دیش میں 2,238، سعودی عرب میں 2,100، سوئٹزرلینڈ میں 1,966، رومانیا میں 1,834، آئرلینڈ میں 1,743، ارجنٹینا 1,720، پرتگال میں 1,644، بولیویا میں 1,638، پولینڈ میں 1,551،یوکرین میں 1,345، فلپائن میں 1,314، جب کہ گوئٹے مالا میں 1,092 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔