Jul 10, 2020 03:42 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Lahore- 674 new cases of corona virus have been reported in the Punjab with the number of confirmed patients reaching 85,261, syas PSHCP
لاہور، پنجاب میں کرونا وائرس کے 674 نئے کیسز سامنے آ گئے
www.tnnlive.tv
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 305، ننکانہ 1، شیخوپورہ 10، راولپنڈی51، اٹک11 اور گوجرانوالہ میں 16 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح سیالکوٹ 21، نارووال13، گجرات24، منڈی بہاؤالدین12، ملتان38، خانیوال 8،وہاڑی 14، فیصل آباد62، ٹوبہ8، جھنگ1 اور رحیم یار خان میں 4 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا 8، میانوالی4، خوشاب4، بھکر2، بہاولنگر4، بہاولپور14، لودھراں 4، ڈی جی خان17، مظفرگڑھ1، راجن پور 20، لیہ2، ساہیوال 4اور اوکاڑہ میں 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔
چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں کرونا کے 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد1972 ہوچکی ہے، جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 52,641 ہوگئی۔ اب تک572,948ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔