Jul 10, 2020 05:00 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan has confirmed 75 deaths in a single day by coronavirus, positive cases has surged to 243,599,fatalities has jumped to 5,058
کراچی، کورونا نے مزید 75 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 43 ہزار 599 متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 58 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 85 ہزار 261، سندھ میں ایک لاکھ 900، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 406، بلوچستان میں 11 ہزار 99، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 619، اسلام آباد میں 13 ہزار 829 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 485 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 972، سندھ میں ایک ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 63، اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125، گلگت بلتستان میں 34 اور آزاد کشمیر میں 41 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔