Jul 10, 2020 06:12 pm
views : 236
Location : Domestic place
Islamabad- Asim Bajwa says Kohala, Azad Pattan power projects to attract $4 billion investment
پاور منصوبوں سے روزگار کے آٹھ ہزار مواقع پیدا ہوں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ
فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم
سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور
منصوبوں پر کام جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے
کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی
راہ ہموار ہوئی، توانائی کے یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے،
منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔