Jul 10, 2020 06:20 pm
views : 229
Location : Sindh Assembly
Karachi- Country suffers due to incompetence of PTI govt: Saeed Ghani
ملک کو اتنا نقصان کبھی نہیں پہنچا جتنا اس نا اہل حکومت نے پہنچایا: سعید غنی کی حکومت پر تنقید
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ناصر شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا، پاکستان کےعلاوہ پوری دنیا میں پٹرول ملتا رہا، پوری دنیا میں پی آئی اے کے آپریشن پر تقریباً پابندی لگا دی گئی ہے، قومی ایئر لائن کو زمین بوس کر دیا گیا، پنجاب میں گندم کا شدید بحران ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے عزیربلوچ سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہاں میں نے عزیر بلوچ کے گھر پر کھانا بھی کھایا ہے، عزیر بلوچ سے ہر سیاسی جماعت کا رابطہ تھا، علی زیدی کے پاس شواہد ہیں تو جاکر عدالت میں سزا دلائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت نان ایشو کو ایشو بنادیا گیا، لوگوں کے مسائل پر توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے، اس وقت پوری دنیا میں پی آئی اے کو مکمل بین کردیاگیا ہے پی آئی اے کو اتنا نقصان ماضی میں کبھی نہیں پہنچا ہوگا، پی آئی اے کو نقصان نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے پہنچا۔