Jul 10, 2020 06:20 pm
views : 239
Location : Domestic place
Islamabad- Locust invasion: Pakistan to compensate affected farmers
وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کیلئے نیشنل ایکشن پلان فیز ٹو کی اصولی منظوری دے دی
وزیراعظم
عمران خان نے ٹڈی دل کنٹرول کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے فیزٹو کی منظوری
دےدی اور متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ
کرتے ہوئے کہا کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج
ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے لوکسٹ کنٹرول
سینٹر کا دورہ کیا ، جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس
میں وفاقی وزرا،معاونین خصوصی اور عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ پنجاب، سندھ،
کے پی وزرائےاعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے ویڈیولنک پر شرکت کی۔
اجلاس
میں وزیراعظم کونیشنل لوکسٹ کنٹرول ایکشن پلان فیز ون مکمل ہونےسے آگاہ
کیاگیااور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں
بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا مرحلہ مکمل
ہوگیا، ٹڈی دل کنٹرول کے فیز 1 کے لیے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے۔
وزیراعظم
کو قومی، صوبائی اور اضلاعی سطح پر نگرانی و کوآرڈینیشن پر بھی بریفنگ دی
گئی اور قومی وسائل متحرک کرنے سمیت آگاہی مہم سے بارے بھی آگاہ کیا گیا،
بریفنگ میں بتایا کہ ٹڈی دل کی نقل و حرکت ، اقوام متحدہ ، دیگر ممالک سے
رابطے میں ہیں، جس پر وزیراعظم نے تکنیکی معاونت پر چین، جاپان، برطانیہ کی
حکومتوں کی تعریف کی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ افریقہ سے ایران کے راستے
،بھارت سے ٹڈیوں کے داخلے کا امکان ہے، ٹڈی دل کی متوقع آمد کےلئےضروری
اقدامات موجود ہیں۔
وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کےلئےنیشنل ایکشن پلان
کےفیزٹوکی منظوری دےدی اور فیصلہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے
ذریعےمعاوضہ دیا جائے گا۔
وزیراعظم نےٹڈی کے حملے کو قابو کرنے پر پاک
فوج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوسراہتے ہوئے کہا کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل
حملہ بھی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے، غذائی تحفظ کی خاطرحکومت ٹڈی دل
پرقابوپانےکی ہرکوشش کرے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی، صوبائی
حکومتوں،تنظیموں کےمربوط قومی ردعمل کی ضرورت ہے، متوقع ٹڈی دل حملےسےفصلوں
کی پیداوار متاثر نہ ہو۔