Jul 11, 2020 01:09 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 65 Pakistanis, infects 2,752 in one day
کراچی، کورونا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار 351 متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 85 ہزار 991، سندھ میں ایک لاکھ 2 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630، اسلام آباد میں 13 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 985، سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، اسلام آباد میں 147، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اور آزاد کشمیر میں 42 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔