Jul 11, 2020 01:13 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Ali Zaidi releases video of Uzair Baloch's friend Habib Jan
کراچی، علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی
ایک منٹ 57 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں حبیب جان بلوچ کا کہنا ہے کہ 2012 میں لیاری میں آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر عزیر جان بلوچ سے رابطہ کیا اور انہیں منانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ جس کے بعد عزیر جان بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، عزیر بلوچ کی دعوت پر قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور بھی آئے۔
لیاری میاں پولیس افسران کے تبادلوں کے حوالے سے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ایک گروپ کراچی میں بہت سرگرم تھا جو آئی جی سندھ تک کے تبادلے کی طاقت رکھتا تھا ، وزارت داخلہ ان کے دروازے پر رحمان ملک کی صورت میں کھڑی رہتی تھی۔
عزیر بلوچ اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات سے متعلق حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ عزیر بلوچ کا انہیں فون آیا کہ آصف زرداری ان سے ملنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات کے لیے قادر پٹیل کے ساتھ جانا ہے۔ آصف زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں اور ہمارے بھی بڑے یارانے تھے، درمیان میں اویس مظفر ٹپی آگئے، یہیں سے جھگڑے کی بنیاد پڑی۔