Jul 11, 2020 01:16 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Unannounced loadshedding in Karachi to end tomorrow: Asad Umar
کراچی میں کل سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، اسد عمر
کراچی میں کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر جاری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی کیمپ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ دو سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350 میگا واٹ ہو جائے گی، 2023ء کی گرمیوں سے پہلے 2150 میگا واٹ بجلی کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کس کی غلطی سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا، نیپرا کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر تین چار دن میں رپورٹ جاری کر دے گا، نیپرا کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے نہیں کیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، حکومتی کوششوں سے کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔اوور بلنگ کا آڈٹ نیپرا سے کرائیں گے، اووربلنگ نکلی تو سی ای او کے الیکٹرک ری فنڈ کریں گے۔