Jul 11, 2020 02:37 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Lahore- Government has given a license to mafia for return to the people, says Shehbaz Sharif
لاہور، موجودہ حکومت میں مافیاز کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے، شہباز شریف
شہبازشریف نے پیٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات متعین مدت میں مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول بحران پر انکوائری کمیٹی کا 15 روز میں رپورٹ جمع نہ کرانا دال کالی ہونے کا اشارہ ہے پھر ثابت ہوا ہے کہ چینی کی طرح پیٹرول کے مجرم پکڑنے میں بھی حکومت سنجیدہ نہیں اور نہ ہی اس میں جرات و اہلیت ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ اس سوال کا جواب نہیں آیا کہ جب عوام کو پیٹرول نہیں مل رہا تھا تو ذخیرہ اندوزی کون کررہا تھا؟ جون کے مہینے میں قلت کے دوران پیٹرول کی فروخت زیادہ کیوں ہوئی؟ یہ پراسرار معمہ حل نہیں ہوا ، مئی کے مہینے میں فروخت 6 لاکھ 35 ہزار ٹن جب کہ جون میں پٹرول کی کھپت 7 لاکھ25 ہزار ٹن بتائی جارہی ہے، اس سوال کا جواب ہی اصل کہانی بتارہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور قلت کے باوجود تیل کی فروخت اتنی زیادہ کیوں سامنے آئی؟،لاک ڈاؤن کے باعث طلب میں کمی اور قلت کے باوجود فروخت میں اتنے اضافہ کا مطلب صرف ذخیرہ اندوزی ہے۔