Jul 11, 2020 02:42 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Corona cases may increase in Punjab during Eid-ul-Adha and Muharram, Fayyaz-ul-Hassan Chohan
راولپنڈی، عیدالاضحٰی اورمحرم الحرام میں پنجاب میں کوروناکیسز بڑھ سکتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے حوالے سے پنجاب حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر اسمارٹ لاک ڈاوٴن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔
عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیلڈ اسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا، فیلڈ اسپتال صرف احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھا جائے گا۔