Jul 11, 2020 02:54 pm
views : 262
Location : Pakistna Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, value of shares increased by more than Rs 199 billion in one week
کراچی، پی ایس ایکس، ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 199 ارب روپے سے زائد کا اضافہ
گزشتہ
چند ماہ سے کورونا وباء کے کیپیٹل مارکیٹ پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے
جس سے مارکیٹ کا انڈیکس 42000 پوائنٹس سے گھٹ کر 27000 پوائنٹس کی کم سطح
پر آگئی تھی لیکن جوں جوں روپیہ مستحکم ہورہا ہے اور شرح سود میں کمی ہورہی
ہے اسی طرح مارکیٹ میں سرمایہ کاری دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ مارکیٹ میں
گزشتہ ہفتے انشورنس، بینکنگ سیکٹر کے علاوہ انفرادی سرمایہ کاروں کے بعد
میوچل فنڈ سیکٹر بھی متحرک رہا ہے، جس سے نئے مالی سال کے آغاز سے ہی
مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران
غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلا کا سلسلہ جاری رہا لیکن
پراعتماد سرمایہ کاری کے سبب 100 انڈیکس میں 3.2 فیصد کا مجموعی اضافہ ہوا
جبکہ اوسطاً کاروباری حجم میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کہنا
ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کم آمدنی کے حامل افراد کے لیے لوکاسٹ ہاؤسنگ
فنانس اسکیم کے اعلان سے مارکیٹ میں لسٹڈ متعلقہ کمپنیوں جن میں سیمنٹ اور
اسٹیل سمیت دیگر شعبے شامل ہیں میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھ جائے گی جو
کیپیٹل مارکیٹ میں مزید بہتری کا باعث بنے گی۔