Jul 11, 2020 03:00 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB launches inquiry against PTI MPA Haleem Adil Sheikh
اسلام آباد، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ستارے بھی گردش میں آگئے، نیب کا حلیم عادل شیخ کیخلاف انکوائری کا آغاز
نیب کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے خلاف انکوائری سے متعلق ڈپٹی کمشنر ملیر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔نیب نے 253 ایکڑ سرکاری زمین کی غیر قانونی فروخت سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب نے خط کے ذریعے حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز سمیت دیگر دستاویزات بھی طلب کر لیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی حلیم عادل شیخ کے خلاف تحقیقات مکمل کر چکا ہے۔
نیب کی جانب سے خط کے ذریعے ڈی سی ملیر کو 27 جولائی تک تمام ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمۂ اینٹی کرپشن سے بھی شواہد طلب کیے گئے ہیں۔