Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 12, 2020 04:30 pm views : 264

Location : Different Places

Lahore- CM Buzdar visits different areas of Lahore without protocol
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انھوں نے بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار لاہور میں آندھی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے شہر میں بغیر پروٹول کے نکل آئے، انھوں نے پانی کی نکاسی کے انتظامات پر اظہار اطمینان جب کہ بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے جیل روڈ، گلبرگ، کینال و مال روڈ اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا، اور واسا، انتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی، عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے دوروں سے حقیقی معنوں میں صورت حال کا علم ہوتا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کے لیے مون سون سیزن میں بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا ہے، صوبے میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو چکا ہے، لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی اور پشاور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
رات گئے سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، جھنگ، بھکر، منچن آباد اور حویلی لکھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ میں بارش ہوئی، فیصل آباد میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مردان، چارسدہ، بنوں، ڈی آئی خان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
لاہور میں بادلوں نے لیسکو کے فیڈرز کی بھی چھٹی کرا دی، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، راولپنڈی میں بھی تیز بارش کے بعد بجلی بند ہو گئی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved