Jul 12, 2020 04:26 pm
views : 262
Location : Different Places
Lahore- Punjab govt issues Guidelines for cattle markets ahead of Eid-ul-Azha
لاہور،محکمۂ داخلہ پنجاب کی مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائن جاری
محکمۂ داخلہ
پنجاب نے صوبے بھر میں عید الاضحیٰ کے لیے سجنے والی مویشی منڈیوں میں
کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی۔
اس ضمن
میں سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن آغا نے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے
صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گائیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد
کرنے کا حکم دے دیا۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن آغا کی جانب سے جاری
کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مویشی منڈی شہر سے کم از کم 2 یا 5 کلومیٹر دور
بنائی جائے۔
مویشی منڈی میں 1400 سے 1700 مویشی رکھنے کی گنجائش ہونی چاہیے، مویشی منڈی میں ایک ایک داخلی اور خارجی راستہ رکھا جائے۔
مویشی
منڈی 24 گھنٹے کھلی رہے گی، پارکنگ کا وسیع انتظام ہونا چاہیے، صوبے بھر
میں یہ مویشی منڈیاں عید الاضحیٰ سے 15 روز قبل لگائی جائیں۔
نوٹیفکیشن
میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں کانگو اور کورونا وائرس سے بچاؤ
کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں، نیز طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ڈسپنسریاں
قائم کی جائیں۔