Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 12, 2020 07:19 pm views : 268

Location : Domestic place

Karachi- Sindh ministers' believe PTI's Haleem Adil will be given 'clean chit' by NAB
  • Urdu

کراچی،نیب پر اعتماد نہیں کہ وہ تحریکِ انصاف کے کسی رہنما کے خلاف کارروائی کرے گا،سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے حلیم عادل شیخ کا کیس لیا، مگر کو ئی شک نہیں کہ انہیں کلین چٹ دے دی جائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا کہ مجھے نیب پر اعتماد نہیں کہ وہ تحریکِ انصاف کے کسی رہنما کے خلاف کارروائی کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ خسرو بختیار کے خلاف نیب کے پاس پہلے سے کافی مواد ہے، لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، مجھے ذاتی طور پر امید نہیں کہ نیب حکو متی ارکان کے خلاف کارروائی کرے گا۔
سعید غنی نے کہا کہ پی آئی اے کو حکومت نے پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دیا ہے، افغان کرنسی پاکستانی کرنسی سے اوپر چلی گئی، ڈالر کا ریٹ کہاں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی زیدی چولوں کے سردار ہیں، ان سے توقع رکھنا بے کار ہے، ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا چولیں مار رہا ہوں۔
وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے سی ویو دھرنے میں امن کمیٹی کے لوگ آتے رہے، حبیب جان نے تصدیق کی کہ تحریکِ انصاف کے کراچی کے جلسے امن کمیٹی سے کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حبیب جان نے کہا کہ علی زیدی جھٹلائیں کہ وہ امن کمیٹی سے رابطے میں تھے، علی زیدی کو احساس ہو جائے تو اپنی غلطی تسلیم کر لیں کہ جھوٹ بولا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب اس نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈرامے بازیاں کر رہی ہے، عوام سے جھوٹ بولتی ہے، حکومت پہلے نالائقی سے بحران پیدا کرتی ہے اور پھر ڈرامے بازی کر کے کریڈٹ لیتی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے 2 سال میں صرف ایک کام کیا کہ اپوزیشن پر کیسز بناؤ، حکومت پیٹرول، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے فہمیدہ مرزا کو سندھ دشمنی والی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے حق کی بات کریں۔
وزیرِ تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ حلیم عادل کے خلاف اینٹی کرپشن میں کارروائی ہو رہی ہے، عزیر بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کا کیس عدالت میں ہے۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی زیدی کو بلدیہ فیکٹری پر بھی بات کرنی چاہیے، معاملہ عدالتوں میں ہے، جے آئی ٹیز پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved