Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 13, 2020 11:16 pm views : 236

Location : NCOC

Lahore- Cattle markets to operate from 6am to 7pm: NCOC
  • Urdu

مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے،اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت لاہور میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مویشی منڈیوں کا انتظام اور ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 700 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں ، تمام متعلقہ افراد کو ایس او پیز فراہم کر دی گئی ہیں۔
اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاوَ کو روکا گیا، ملک بھر میں 321 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن جاری ہے، اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے، این سی او سی نے 3 شہروں میں کورونا کے تیزی سے پھیلاوَ کی نشاندہی کی۔
اسد عمر نے کہا کہ دیہات اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے مویشی منڈیوں کا بہتر نظم نسق ناگزیر ہے، مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاہم ان کا حجم چھوٹا ہوگا، مقررہ حد سے زیادہ سے لوگوں کو منڈی آٰنے کی اجازت نہیں ہوگی، شہر کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مویشی منڈیوں میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا، مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے، مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر اسکرینگ کی جائے گی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved