Jul 13, 2020 11:16 pm
views : 220
Location : Different Places
Islamabad- Asif Zardari paid for Clifton property through fake accounts: NAB
نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی
سابق صدر آصف
زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر نیب تحقیقات میں اہم
پیشرفت ہوئی، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی
کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر
نے رقم دی۔
نیب کے موقف کے مطابق آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا
سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے
گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے، آصف زرداری کلفٹن کراچی میں
خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے
سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے۔
نیب کے مطابق سٹینو گرافر مشتاق
کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا، نیب نے احتساب عدالت
سےآصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی۔