Jul 14, 2020 06:30 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports lowest number of new COVID-19 cases in over a month,50deaths in a day by coronavirus,fatalities has jumped to 5320
کراچی، کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 1 ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ، مزید 50 افراد جاں بحق
www.tnnlive.tv
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز میں نمایاں کمی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 320 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 87 ہزار 492، سندھ میں ایک لاکھ 6 ہزار 622، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694، اسلام آباد میں 14 ہزار 202 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 320 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 26، سندھ میں ایک ہزار 826، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 106، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اور آزاد کشمیر میں 45 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔