Jul 14, 2020 10:09 pm
views : 243
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- SC dismisses SHC stay order, allows government to take action against sugar mills
سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی
شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمد کیس کی
سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ شفاف کام ہونا
چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام
کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خانکے مطابق
حکم امتناع خارج ہوا تو ہائی کورٹس میں کیس متاثر ہوگا۔ چیف جسٹس نے
استفسار کیا کہ حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ہیں
اٹارنی جنرل نے
تنقید کی کہ 20 شوگر ملز آسمان سے اتری ہیں جو ان کے خلاف کارروائی
نہیں ہوسکتی، حکومت چینی کے بعد پٹرولیم بحران پر بھی کمیشن بنا رہی ہے،
سندھ ہائی کورٹ نے جس طرح کارروائی سے روکا وہ خلاف قانون ہے، چاہتے ہیں
پٹرول کمیشن سے پہلے حکم امتناع والا مسئلہ حل ہو، یہ پہلا کمیشن ہے جس میں
2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں
پیش ہونا پڑا۔
شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ حکومتی وزراء بیان بازی کر کے
میڈیا ٹرائل کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ
مداخلت نہیں کرسکتے۔ عدالت نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت
دے دی جبکہ اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کو 3 ہفتے میں شوگر ملز کی
درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی