Jul 15, 2020 03:12 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi-People should avoid going to cattle markets for no reason,CM Sindh has given permission to open cattle markets under CoronavirusSOPs
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس او پی کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دیدی
www.tnnlive.tv
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عوام بلاوجہ مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گلی کوچوں میں جانوروں کی منڈیوں کی روک تھام کی جائے اور مویشی منڈیوں میں موبائل ٹیم سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہوگی۔
سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران عوام سے اپیل کی ہے کہ جانوروں کی قربانی کے لیے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی میں جانور ذبح کیے جائیں گے تو بیماریاں پھیلیں گی۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مفت ٹیسٹ کر رہی ہے اور مزید ٹیسٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی کو بھی کورونا علامات محسوس ہوں تو کورونا کا ٹیسٹ ضرور کروائے، وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ علامات پر ٹیسٹ کرانے کے لیے موبائل فون پر پیغام بھیجیں۔