Jul 15, 2020 09:36 pm
views : 241
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 255,769 Cases and 5,386 Deaths
کورونا مزید سرسٹھ زندگیاں نگل گیا، وائرس سےدولاکھ پچپن ہزار سات سو انہتر شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2
ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 88 ہزار 45، سندھ میں ایک لاکھ 7
ہزار 773، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 1، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت
بلتستان میں ایک ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 315 جبکہ آزاد کشمیر میں
ایک ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 16 لاکھ 27 ہزار 939
افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 749 نئے ٹیسٹ کئے
گئے، اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 810 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 78
مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد
جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی۔
پنجاب میں 2 ہزار 43، سندھ میں ایک ہزار 863، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار
114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، گلگت بلتستان میں 38 اور آزاد
کشمیر میں 46 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
جبکہ ملتان کی نشتر
میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا وائرس سے
دم توڑ گئے، مصطفی کمال پاشا گزشتہ 13 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔