عدلیہ مخالف ویڈیو بیان کیخلاف کیس: سپریم کورٹ نے آغا افتخار پر فرد جرم عائد کر دی
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے
عدلیہ مخالف ویڈیو بیان کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ افتخار الدین نے کہا ویڈیو
بیان پر انتہائی معذرت خواہ ہوں، بطور مسلمان بھی آپ سے معافی چاہتا ہوں،
مجھے ویڈیو کی اپ لوڈنگ اور ایڈیٹنگ کا علم نہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے
ریمارکس دیئے کہ یہ معافی والا کیس نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا آپ عدالت
سے مذاق نہیں کرسکتے، اس طرح تو سارا نظام فیل ہو جائے گا، آپ وہ زبان
استعمال کر رہے تھے جو کوئی جاہل بھی نہیں کرسکتا، آپ کے گزشتہ تحریری جواب
سے بھی مطمئن نہیں