Jul 15, 2020 09:37 pm
views : 235
Location : Different Places
Karachi- Unscheduled load-shedding continues in Karachi despite govt claims
کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
کراچی میں شہریوں کی جانب سے کل رات بھی
بجلی بندش کی شکایات ملتی رہیں۔ شہر قائد کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں
میں لوڈ مینجمنٹ کےنام پربجلی بند کردی گئی، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال اور
گلستان جوہر میں لوڈمینجمنٹ کےنام پربجلی بند کی جارہی ہے
ڈیفنس فیز 5،
کلفٹن بلاک 2 اور 5، بوٹ بیسن، گلستان جوہر بلاک 19، بلاک 1،2 اور گلشن
اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کمپنی کا
کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، مقامی فالٹس کو لوڈشیڈنگ
کہنا غلط ہے جب کہ شہربھر میں بجلی کی فراہمی بحال ہے۔
جبکہ کراچی میں
لوڈ شیڈنگ پر گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایکشن لے لیا، انھوں نے
جمعے کو کے الیکٹرک حکام طلب کر لیے، کابینہ اجلاس میں کراچی میں بجلی
بحران پر بحث کی گئی، دو دن بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا جس
میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات پر انھیں بریف کیا جائے گا۔