Jul 16, 2020 08:50 pm
views : 242
Location : Lahore High Court
Islamabad- Money laundering case: LHC extends interim bail of Shahbaz Sharif till July 23
منی لانڈرنگ کیس: تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں،شہباز شریف
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، اس دوران بھی نیب کیساتھ بھرپور تعاون کیا تھا، 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں، نیب انکوائری کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔۔