Jul 16, 2020 10:02 pm
views : 222
Location : Domestic place
The First Underwater Color Photo
سولہ جولائی انیس سو چھبیس فوٹو گرافی کے شعبے میں نئی کامیابی کا دن
آپ سبھی نے اسکوبا ڈائیونگ جانام تو سنا ہی ہوگاجسکامطلب پانی کے اندر غوطہ خوری کا ایک موڈ ہے،جس میں غوطہ خور پانی میں ڈائیونگ کرنے والے شخص اسکوبا نامی سامان جو پانی کے اندر سانس لینے مدد دینے میں استعمال ہوتا ہے اورپانی کے اندر سانس لینے کیلئے گیس فراہم کرتا ہے۔
جس کی مدد سے پانی کے اندر بالکل نچلی سطح پر جانے کے شوقین افراد اپنے شوق کو پورا کرتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا جب اسکوبا ڈائیونگ کرنے والے غوطہ خوروں نے پانی کے اندر موجود ایک الگ قسم کی دنیا دیکھی جس میں موجود انوکھے ترین جاندار،پیڑ ،پودے جو کہ ایک الگ ہی دنیا کا نظارہ پیش کرتے ہیں۔
سولہ جولائی انیس سو چھبیس کو فوٹوگرافی کے شعبے کو بالکل ہی نئی سطح پر لے جانے کیلئے پانی کے اندر رنگین فوٹوگرافی ایک ہوگفش کی اس شوٹ کے ساتھ پیدا ہوئی تھی،جوکہ نیشنل جیوگرافک کی میگزین میں شائع ہونے والیپہلی انڈرواٹر کلر فوٹو تھی جو کہ نیشنل جیوگرافی کے ایک قابل فوٹوگرافر جنکا نام چارلس مارٹن تھا نے خلیج میکسیکن میں فلوریڈ کیز نامی جگہ پر ڈاکٹر ولیم لونگلی اورنیشنل جیوگرافک کے اسٹاف کے ساتھ کھینچی تھی۔یہ پانی کے اندر رنگین فوٹو گرافی کا آغاز تھا،آپ اسے نیشنل جیوگرافک کی ویبسائٹ پر انڈر واٹر مائلاسٹون نامی مضموس میں دیکھ سکتے ہیں۔
یوں تو پانی کے اندر فوٹوگرافی اتنی ہی پرانی ہے جتنی کلاسک فوٹوگرافی،ایک سو ساٹھ سال سے ذیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے کہجب پہلی تصویر پانی کے اندر لی گئی تھی، اٹھارہ سو ترانوے میں پہلی انڈر واٹر فوٹو لی گئی چونکہ پرانے زمانے میں اسمارٹ کیمرہ اور فانز نہیں ہوا کرتے تھے لہٰزہ یہ فوٹو کھینچنے کیلئے کم سے کم تین افراد کی ضرورت پیش آئی تھی چونکہ اس زمانے میں بلیک اینڈ وائٹ فوٹوگرافی کی جاتی تھی،لہٰذا انیس سو چھبیس نے لوگوں کو سمندروں کو دیکھنے اک انداز بدل ڈالا اور سمندر کے نیچے موجود دنیا اور جانداروں کے ہونے کی تصدیق کی جب انیس سو ستائیس میں نیشنل جیوگرافی کے میگزین میں یہ فوٹومنظر عام پر آئی۔