Jul 17, 2020 05:30 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 49 deaths by coronavirus, 2,085 cases in one day
کراچی، کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات میں کمی، مہلک وائرس مزید اننچاس زندگیاں نگل گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 89 ہزار 23، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 68، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 385، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775، اسلام آباد میں 14 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 16 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 907 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 59، سندھ میں ایک ہزار 922، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 124، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 128، گلگت بلتستان میں 39 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔