Jul 18, 2020 02:00 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports lowest number of new COVID-19 cases in over a month
کراچی، کورونا نے مزید 47 زندگیاں چھین لیں، وائرس سے 2 لاکھ 61 ہزار 917 متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 89 ہزار 465، سندھ میں ایک لاکھ 11 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796، اسلام آباد میں 14 ہزار 504 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 39 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔