Jul 18, 2020 02:30 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB decides to file reference in Sindh Roshan program case, sources
اسلام آباد، سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس، نیب کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو نے سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی ملزم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کو سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس کا مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شرجیل میمن نے 4 ارب روپے کے ٹھیکوں میں رشوت لی، شرجیل میمن کو رشوت دینے والی کمپنی اور افسر اعتراف جرم کرچکے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے غیر قانونی ٹھیکوں کے خلاف فنڈز جاری کئے، مراد علی شاہ کو ملزم نامزد کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب دیں گے۔ نیب جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سندھ روشن پروگرام کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔