Jul 18, 2020 03:21 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh government has decided to keep petrol pumps open 24 hours a day, Nasir Hussain Shah
کراچی، سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔