Jul 18, 2020 03:27 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Ali Zaidi says Sindh Chief Minister does not work, just makes noise
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ نے نالے صاف نہیں کرائے، علی زیدی
وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کل بڑا تماشہ ہوا ہے ، شہر کے نالے اس بار چور اور کرپٹ حکومت سندھ نے صاف نہیں کرائے جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، وہ کام نہیں کرواتے بس شور مچاتے ہیں ، انہوں نے نالوں سے کچرا صاف نہیں کرایا اس لیے شہر تالاب بنا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہر کراچی کی کلین مہم میں ہم نے یہاں کے نالے صاف کرائے تھے, 44 ارب لگے تھے اور نالے صاف ہوگئے تھے۔
ان کاکہنا تھا کہ قتل و غارت ،بیڈ گورنس بھتہ خوری کرنےو الی حکومت نے کراچی کو تباہ کیا ہے ۔