کراچی، شہریوں نے دفعہ 144 ہوا میں اڑادی، ایس او پیز کی خلاف ورزی، شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی
کراچی کے شہریوں نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔ اپنی فیملی کے ہمراہ سمندر کا رخ کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر کی موجوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔
بچوں نے اس موقع پر ساحل پر گھوڑے اور اونٹ کی سواری بھی کی۔ اس خوب محظوظ بھی ہوئے۔
اس موقع پر ایک گھوڑے بان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد سمندر پر شہریوں کے داخلے کی پابندی تھی تاہم ابھی لوگوں نے آنا شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وباء کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔