Jul 18, 2020 07:44 pm
views : 241
Location : different Areas
Karachi- Nelson Mandela Day is being celebrated all over the world including Pakistan
کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نیلسن منڈیلا ڈے منایا جا رہا ہے
فادر آف دی نیشن ،بانی جمہوریت اورجنوبی افریقہ سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا 18جولائی1918 میں پیدا ہوئے۔۔۔۔ اقوام متحدہ نے آج کےدن کو نیلسن منڈیلا کا عالمی دن قرار دیاہے۔۔۔۔
نیلسن منڈیلا 1994 میں جنوبی افریقہ کے پہلے جمہوری اور سیاہ فام صدر بنے اور 1999 تک اس عہدے پر فائزرہے۔
ان کی حکومت نے نسل پر ستی سے نمٹنے اور اسے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن یہ سب کچھ منڈیلا کیلئے اتنا آسان نہیں تھا۔
انیس سو باون میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے خلاف مہم چلانے پر کئی بار گرفتار ہوئے۔۔۔۔1962 میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش میں عمر قید ہوئی اور 27 سال قید تنہائی بھی کاٹی ۔
عالمی دباؤ اور ملک میں شورش کے خدشے کے پیش نظر اس وقت کے صدر نے انہیں 1990 میں رہا کردیا۔
رہائی کے بعد صدر ایف ڈبلیو ڈی کلارک سے مذاکرات کے بعد انتخابات ہوئے اور پھر بالآخر وہ وقت بھی آیا جب وہ سنہ 1994 میں جنوبی افریقہ کے صدر منتخب ہوئے۔ صدر بننے کے بعد انہوں نے اعلان کیا، ’آج قانون کی نظر میں جنوبی افریقہ کے تمام لوگ برابر ہیں
نیلسن مینڈیلا کی امن و مساوات کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں نوبل امن انعام،سخاروف ایوارڈ ،یو ایس پریزیڈنٹ میڈل آف فریڈم سمیت کئی ایوارڈ سے نوازاگیا، آزادی اور حقوق کی علامت اور بیسویں صدی کی قد آور سیاسی شخصیت نیلسن منڈیلا 5 دسمبر سنہ 2013 کو 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے