Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 19, 2020 03:18 pm views : 246

Location : Different Places

Sialkot- Pakistan's first ISO certified police station set up in Sialkot
  • Urdu

سیالکوٹ ، پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا

پنجاب پولیس میں اصلاحات کی جانب اہم قدم کے طور پر سیالکوٹ میں پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تھانہ کلچر بدلنے کا بڑا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پہلا جدید پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس سلسلے میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن کی ویڈیو جاری کر دی، اس پولیس اسٹیشن میں جدید انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، تھانے میں بینک کی طرز پر خصوصی کاؤنٹرز اور دیگر سہولتیں بھی موجود ہیں۔
عثمان ڈار نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا پہلا پولیس اسٹیشن ہے جسے آئی ایس او 9001 سرٹیفکیٹ ملا ہے، پولیس کا نظام عالمی معیار کے مطابق بدلنے کا ہمار خواب اب حقیقت بنے گا۔
ان کا کہنا تھا پنجاب میں تھانہ کلچر بدلنے کا با ضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، ماڈل پولیس اسٹیشنز کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا، پولیس اسٹیشن میں شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی گئی ہے، شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ خود اس مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کریں۔
معاون خصوصی کے مطابق ماڈل تھانے میں ’’ڈسپیوٹ ریزولوشن‘‘ کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، سیالکوٹ کے باقی 8 پولیس اسٹیشنز کو بھی ماڈل تھانوں میں بدلا جائے گا۔ عثمان ڈار نے خصوصی تعاون پر ڈی پی او سیالکوٹ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ ایف آئی آر اندراج سے تفتیش مکمل ہونے تک سب کچھ ریکارڈ ہوگا، پولیس تشدد سے ملزمان کی ہلاکت کے واقعات میں کمی آئے گی، پولیس انٹرنیشنل ایس او پیز کے تحت تفتیش کا طریقہ کار اپنائے گی، سائلین اور پولیس افسران کی تھانے میں نقل و حرکت کا ویڈیو ریکارڈ ہوگا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved