نواب شاہ ، ٹریلر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم ،6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی
سندھ کے شہر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر بائی پاس چوک کے قریب ٹریلر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قاضی احمد بائی پاس چوک پر ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
پیش آنے والے حادثے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے الٹنے والی کوچ سے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکال کر پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا،اسپتال میں حادثے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔