Jul 19, 2020 12:00 am
views : 246
Location : Different Places
Islamabad- PIA sacks seven pilots over licensing issue
اسلام آباد،سول ایوی ایشن نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے
سول ایوی ایشن نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد سول ایوی ایشن نے بڑا
فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے 17پائلٹس کےلائسنس منسوخ کردیئے۔ منسوخ ہونے
والوں میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے حکومت کی
منظوری کے بعد لائسنس منسوخ کے لیٹر جاری کیے ہیں۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس
کے اے ٹی پی ایل لائسنس بغیر شوکاز کے معطل کیے گئے ہیں جبکہ پائلٹس کو
اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
لائسنس
منسوخی کے بعد پی آئی اے پائلٹس کو فارغ کرنے کی کارروائی کر رہی ہے، پی
آئی اے نے 17 پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا، 160سے زائد
پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے
کہ سی اے اے نے 90 سے زائد پی آئی اے کے کپتانوں کے لائسنس معطل کردئیے
ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔