Jul 19, 2020 03:39 pm
views : 239
Location : Domestic place
Islamabad- Moeed Yusuf rebuts news of his dual nationality
اسلام آباد، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں،معید یوسف
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ،میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے میں پہلے ہی حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔
معید یوسف نے کہا کہ مجھے امریکا سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے، میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے، میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں، میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا۔؎
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے 5 معاونین خصوصی دہری شہریت کے حامل اور 3 گرین کارڈ ہولڈر نکلے ہیں، زلفی بخاری برطانوی، شہزاد قاسم اور ندیم بابر کے پاس امریکی شہریت ہے۔ تانیہ ایدروس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں، جب کہ معید یوسف اور شہباز گل گرین کارڈ ہولڈر، جب کہ ندیم افضل چن کینیڈین پی آر کارڈ ہولڈر ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی و مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔