Jul 19, 2020 08:48 pm
views : 236
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 263,496 Cases and 5,568 Deaths,Pakistan's COVID-19 daily tally continues to drop
اسلام آباد،پاکستان میں نئے کورونا مریضوں کی شرح میں مزید کمی
ملک میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی
ہے اور اب ایک دن میں اس وبا کا شکار افراد کی تعداد گھٹ کر 1579 پر آگئی
ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران
22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660
ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو
رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ
ہوئے جس کے بعد کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک پہنچ گئے۔ ملک بھر میں کورونا
سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی
تعداد 53 ہزار 652 ہے۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12
ہزار 238 ہوگئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار 793 ، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار
890، بلوچستان میں 11 ہزار 424 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 576 ، آزاد
کشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 کورونا مریض
ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے
بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی ہے۔ پنجاب
میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139،
اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان
میں 41 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔