Jul 19, 2020 09:01 pm
views : 249
Location : Karachi Press club
Karachi- PPP Protest against KE and inflation
کراچی،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہر بھر میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے
شہر بھر میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا
گیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مقامی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں
شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی ۔
اس
موقع پر مظاہرین کاکہنا تھا کہ شہرِ قائد میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ
شیڈننگ جاری ہے، بجلی کے ٹیرف میں اضافے، ٹی وی فیس کے نام پر 200 فیصد
اضافے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 سے 65 فیصد تک اضافے اور گیس اور
ادویات سمیت تمام روزمرہ مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کا
جینا دوبھر کردیاہے۔
مظاہرے میں شریک فاطمہ علی کا کہنا تھا کہ آج
پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا ہے کل اور لوگ بھی احتجاج کریں گے تو تحریک
انصاف کی حکومت پیپلز پارٹی کے خلاف ایکشن لے گی۔