Jul 20, 2020 01:37 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi-Precautionary measures reduce casualties, 31 deaths in 24 hours, 1587 people affected,number of positive cases has surged to 265,083
کراچی، احتیاطی تدابیر کے باعث ہلاکتوں میں کمی، 24 گھنٹے میں 31 اموات، 1587 افراد متاثر
www.tnnlive.tv
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 5 ہزار 599 اموات ہو چکیں، ایک ہزار پانچ سو ستاسی نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہزار 555 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کےایک ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 2 لاکھ 5 ہزار 929 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 89 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 11 ہزار 238، خیبرپختونخوا 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، اسلام آباد 14 ہزار 504، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 کیسز سامنے آئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 840 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں 23 ہزار 11 جبکہ ملک بھرمیں 16 لاکھ 99 ہزار 101 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔