Jul 20, 2020 05:40 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Lease given to petrol pumps and Hotels along GT Roads, SC seek details
پٹرول پمپس ازخود نوٹس، ملک بھر میں جی ٹی روڈز کے اطراف لیز کی تفصیلات طلب
عدالت نے
پٹرول پمپس، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو دی گئی زمین کی تفصیلات اور کس کو کن
شرائط پر اور کب سے لیز دی گئی ہے اس کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا
ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ جی ٹی روڈ، این ایچ اے کی
ملکیت نہیں۔ این ایچ اے زمین کا مالک نہیں تو لیز پر کیسے دے سکتا ہے۔
عدالت نے این ایچ اے کی جانب سے جاری تمام لائسنسوں کی تفصیلات بھی طلب کی
ہے۔
دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ این ایچ اے کے قواعد قانون
کیخلاف ہوئے تو کالعدم ہو جائیں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل
پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔